حضرت ابراہیمؑ امامِ انسانیت

350.00

ملتِ ابراہیمی اور اسوۂ ابراہیمی کے موضوعات کم ہی زیر بحث آئے ہیں۔ اس سلسلے کی معلومات یکجا اور مربوط انداز میں نہیں ملتیں۔ زیر نظر کتاب انھیں پہلوؤں کو نمایاں کر کے پیش کرنے کی ایک ادنیٰ کوشش ہے۔

اس کتاب کا بیشتر حصہ سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ اور بعض دوسرے مجلّات میں شائع ہو چکا ہے۔ میرے لیے باعث اطمینان امر یہ ہے کہ یہ پورا مسوّدہ میرے استاذ گرامی محترم مولانا سید جلال الدین عمری مدظلہ العالی صدر ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ کی نظر سے گزرچکا ہے اور ان کے قیمتی مشوروں کی روشنی میں میں نے اس میں ترمیم و اضافہ بھی کیا ہے۔

یہاں یہ وضاحت ضروری معلوم ہوتی ہے کہ اس کتاب میں حضرت ابراہیمؑ کی شخصیت کا محض تاریخی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس میں آپ کی دعوت اور پیغام کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کی تالیف میں سب سے زیادہ استفادہ قرآن و حدیث سے کیا گیا ہے۔ انجیل، کتب تاریخ و سیرت اور کتب قصص الانبیاء وغیرہ سے بھی ضروری حد تک فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ البتہ یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ ان کتابوں میں حضرت ابراہیمؑ کی جانب منسوب واقعات کا کوئی استناد نہیں ہے۔

محمد رضی الاسلام ندوی

Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “حضرت ابراہیمؑ امامِ انسانیت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *