سیرتِ سیدُ الابرار ﷺ
₨1,200.00
زیر نظر کتاب کا نام اُنہی اَبرَار کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ جناب رسولِ اکرمﷺ ان ابرار کے سردار یعنی سیّدُالابرار ہیں۔ صحیح مسلم کے شارح اور حدیث کے ایک معروف اور مقبول مجموعے، ریاض الصّالحین، کے مرتب و مولّف امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف النّوَوِی رحمۃُ اللہ علیہ کی ایک کتاب ’’اذکار مِن کلامِ سیّد ُالابرار‘‘ کے نام نے بھی اس مقدس کاوش کو، سیرتِ سیّدُالابرارﷺ سے موسوم کرنے کی ترغیب دی۔ کتاب اس لحاظ سے تو ایک روایتی تصنیف ہے کہ اس میں رسول اکرمﷺ کی ولادت سے وفات تک کے واقعات زمانی ترتیب میں اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں، لیکن قارئین محسوس کریں گے کہ اس کا منہج قرآنی بھی ہے، تحریکی بھی اور دعوتی بھی۔
Reviews
There are no reviews yet.